حیدرآباد۔23دسمبر(اعتماد نیوز) جموں کشمیر میں بر سر اقتدار پارٹی نیشنل
کانفرنس کو شکست ہو چکی ہے۔ چنانچہ 87رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کو
صرف 15حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اپوزیشن پارٹی پی ڈی کی کو 28حلقوں
میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ کانگریس کا اثر انتخابات میں برائے نام ہی
رہا ہے۔ چنانچہ وزیر اعلی عمر عبد اللہ دو حلقوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک
حلقہ سے بڑی مشکل سے صرف ایک ہزار
ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ تازہ
انتخابات میں نیشنل کانفرنس اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
شکست کے وجوہات:
کشمیر میں سیلاب:کشمیر میں سیلاب کے بعد ریاستی حکومت پر زبردست پیمانہ پر
تنقیدیں ہوئی ہیں۔ کشمیر میں سیلابی صورت حال کے بعد امدادی سرگرمیوں میں
ریاستی حکومت کی ناکامی نیشنل کانفرنس کی شکست کا اہم سبب ہے۔ جبکہ ریاست
میں اپوزیشن پارٹی پی ڈی پی کو اس مرتبہ عوامی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔